پرائس مجسٹریٹوں کے 731مقامات پر چھاپے،66گرانفروشوں کو پکڑ لیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 731مقامات پر چھاپے،66گرانفروشوں کو پکڑ لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے731مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ38,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،53افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر66افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...