خصوصی تعلیم کے مختلف سنٹرز میں28850 طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں، آصف سعید منہیس

خصوصی تعلیم کے مختلف سنٹرز میں28850 طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں، آصف سعید منہیس

لاہور(نامہ نگار)صوبہ کے مختلف اضلاع میں محکمہ خصوصی تعلیم کے مختلف تعلیمی اداروں اور ٹریننگ سنٹرز میں28850خصوصی طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ان طلباء میں18546لڑکے اور 10304لڑکیاں میں جو مختلف کیٹگری میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ گونگے بہرے طلبا کی کل تعداد 16754ہے جن میں10410لڑکے اور 6344لڑکیاں ہیں، بینائی سے محروم کل طلبا کی تعداد 1972ہے جن میں1377لڑکے اور 595، جسمانی معذوروں کی کل تعداد 2107ہے جن میں1507لڑکے اور 600سے زائد لڑکیاں، ذہنی معذوروں کی کل تعداد 4621ہے جن میں3341لڑکے اور 1280لڑکیاں کم سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والے طلباء کی تعداد 2997 ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...