محنت کشوں کی خوشحالی کا راستہ روکنے والے خیر خواہ نہیں،میاں عرفان
لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ غریبوں ،کسانوں ،محنت کشوں اور عام آدمی کی خوشحالی کاراستہ روکنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت دراصل ملک کے غریب اورمحنت کش کی ترقی کی مخالفت ہے دھرنوں،توڑ پھوڑ، احتجاج اورمیں نہ مانوں کی سیاست کرنیوالے ملک وقوم کی فلاح کی خاطر اپنا منفی رویہ ترک کردیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں معیشت کے فروغ،ملک کو درپیش مسائل اورچیلنجز سے نمٹنے کیلئے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں
جن پر عملدر آمد کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط اورمعاشی اشارےئے بہتر ہورہے ہیں ۔ غربت، جہالت ،بے روزگاری اورلوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کر کے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت اورمحروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے منصوبوں میں غریب قوم کے بچائے گئے اربوں روپے ان کی حالت زار بدلنے پر صرف کیے جارہے ہیں