دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،میا ں کامران

دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،میا ں کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے حکومت کی طرف سے دودھ اور دھی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلو اضافہ کے نوٹیفیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر دودھ دھی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دودھ اور دھی پہلے ہی عوام کو سرکاری نرخوں سے زائد داموں پر فراہم کیا جارہا تھا اب سرکاری طور پر 5روپے اضافے سے ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ گوالے اور دوکاندار پہلے ہی پیمانوں میں گڑ بڑ کرکے عوام کو کم دودھ فراہم کررہے ہیں۔
\
\
\
\
جس کی چیکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اس سے قبل آٹے اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا لیکن حکومتی سطح پر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان کی قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث ٹرانسپوٹیشن میں کمی کے باعث دودھ کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے تھی لیکن کمی کی بجائے اضافہ کرکے غریب اور سفید پوش عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ دودھ دھی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکشن فی الفور واپس لیا جائے۔