عوام کو لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے،وسیم اختر

عوام کو لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمدجنجوعہ نے نیپراکی رپورٹ کہ جس میں انکشاف کیاگیاہے کہ’’ وزارت بجلی نے 70فیصد صارفین کوغلط بل بھیجے‘‘پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں عوام کولوٹنے اور ملکی خزانے کونقصان پہنچانے والوں کابلاتفریق احتساب ہوناچاہئے عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں اور حکمرانوں نے قومی خزانے کامنہ اپنی عیاشیوں کے لئے کھول رکھا ہے ۔







انہوں نے کہا کہ موسم تبدیل ہورہا ہے مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کے غیر اعلانیہ دورانیے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی۔ شہروں میں10 سے 12 اور دیہات میں 16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں۔شارٹ فال کم ہونے کانام نہیں لے رہا،مختلف علاقوں میں پانی نایاب ہوچکا ہے، لوگ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے ناقص فیصلوں کی بدولت پاکستان مسائلستان وبحرانستان بن گیا ہے عوام کوریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں لوڈشیڈنگ کے عذاب نے جہاں ایک طرف عوام کو متاثر کیا ہے وہاں دوسری جانب رہی سہی کسرمہنگائی،بے روزگاری اور امن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال نے پوری کردی ہے ۔