حکمران دو سیٹیں ہارنے کے باوجود جشن منا رہے ہیں،چودھر ی عظمت علی

حکمران دو سیٹیں ہارنے کے باوجود جشن منا رہے ہیں،چودھر ی عظمت علی

لاہور(پ ر)پنجاب کے ممتازٹریڈراور سیاسی وسماجی رہنما چودھری عظمت علی نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے مضبوط اعصاب نے بازی پلٹ دی اوکاڑہ میں قومی اورلاہورمیں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پرشکست فاش کے باوجود حکمرانوں کی خوش فہمی اوران کاجشن مناناسنجیدہ سیاسی کارکنان کیلئے ناقابل فہم ہے حکمرانوں کی طرف سے مسلسل بہتان تراشی اوردشنام طرازی کے باوجود عمران خان نے میدان نہیں چھوڑ ابلکہ الٹاوہ حکمرانوں کی آنکھوں میں ڈر کوانجوائے کرتے رہے۔

حکمران جماعت ڈینگیں مارنے کی بجائے اندرونی ٹوٹ پھوٹ کاجائزہ لیں اورکپتان عمران خان پرتنقید کی آڑ میں قومی ہیروکی توہین کرنے پرقوم سے معذرت کریں وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری عظمت علی نے مزید کہا کہ اگرعمران خان نے نیاپاکستان بنانے کابیڑااٹھا لیا ہے تووہ ضرورکامیاب ہوں گے۔عمران خان اورعبدالعلیم خان کی طرف سے این اے 122میں ملنے والے ٹف ٹائم نے حکمرانوں کو''ٹکور''کرنے پرمجبورکردیا ۔ عمران خان کاصادق جذبہ اوران کی قوت ارادی ناقابل شکست ہے۔بابائے قوم ؒ کی متعدد خوبیاں اورخصوصیات عمران خان کی شخصیت میں جھلکتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...