برطانیہ میں سماجی رابطوں کے ایک نئے پلیٹ فارم کنیکٹ 2 کا آغاز

برطانیہ میں سماجی رابطوں کے ایک نئے پلیٹ فارم کنیکٹ 2 کا آغاز

لندن (بیورورپورٹ)پاکستانی نژاد معروف برطانوی کاروباری شخصیت آمنہ نبی نے برطانیہ میں سماجی رابطوں کے ایک نئے پلیٹ فارم کنیکٹ 2 کا آغاز کردیا جس کا مقصد سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے عوامی رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے صارفین کی مصنوعات تک رسائی، رہنمائی اور لوگوں کے رد عمل سے آگاہ کرنا ہے کیلونگور آرٹ گیلری اور گلاسگو میوزیم میں اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا وہ پہلی پاکستانی نژاد برطانوی ہیں جو برطانیہ میں کاروبار کے شعبہ میں اس سطح پر ابھر کر سامنے آئی ہیں کنیکٹ 2 کی سی ای او کی حیثیت سے آمنہ نبی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طرف بڑھتا ہوا عوامی رجحان ایک واضح تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں صارفین کو مصنوعات سے روشناس کرانے، ان کی رسائی اور کارو بار کو فروغ دینے کے سلسلے میں اس اہم ذریعے کا استعمال ناگزیر ہے یہ اقدام اس لیے بھی ضروری ہے کہ حالیہ سوشل میڈیا فورمز اس ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جہاں صارفین کی حاصل ہونے والی توجہ ایک فی صد سے بھی کم جانچی گئی ہے کنیکٹ 2 ''سوشل میڈیا پلیٹ فارم، پراؤیٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر سکاٹ لینڈ میں 2013 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد مارکیٹ میں مصنوعات کے اعدادو شمار جمع کر کے صارفین کی طرف سے طلب مصنوعات کو بہتر طور پر صارف سے متعارف کرانا اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا آمنہ نبی نے کہا کہ ان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ پہلی پاکستانی انٹرپرینیور ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اس بڑے اور وسیع پیمانے پر آغاز کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...