قومی تاجر اتحاد کا حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم سے لاتعلقی کا اعلان

قومی تاجر اتحاد کا حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم سے لاتعلقی کا اعلان

لاہور (پ ر)قومی تاجر اتحاد نے ودہولڈنگ ٹیکس پر حکومت سے مذاکرات کرنے والی تاجروں کی ٹیم سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا گزشتہ روز قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سنیئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے پر ہجوم پریس کانفرنس کی اس موقع پر راؤ مبارک ، چودھری عظمت ، مظہر شاہد، محمد عمران، سلیم اقبال بھٹی، محمد اکرم، میاں خالد پرویز ، یوسف بٹ، محمد امجد عارف، عامر شہزاد، شکیل انجم اور ماڈل ٹاؤن کی تمام مارکیٹوں کے عہدیدار بھی موجود تھے ، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر خالد پرویز گروپ اور نعیم میر گروپ نے تاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تاجر اپنے مسائل کے حل کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...