،عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین اسلام نامکمل ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

،عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین اسلام نامکمل ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ پر غیر مشروط ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے کیونکہ عقیدہ ختم نبوت پر ہی دین اسلام کی پوری عمارت قائم کھڑ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سابق سرپرست مرحوم مولانا عبدالقادر اعوانؒ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان و دیگر علماء مفتی سید عاشق حسین، مولانا محمد نعیم بادشاہ، مولانا حسین احمد اعوان، علامہ محمد شفیع شاکر، حافظ شعیب الرحمن، قاری محمد حنیف حقانی اور صاحبزادہ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ مولانا عبدالقادر اعوان ایک شچے عاشق رسولؐ اور پاسبان ختم نبوت تھے۔