الیکشن میں اربوں لگانے والے غریبوں کی حالت نہیں بدل سکتے،عبدالرشید قریشی

الیکشن میں اربوں لگانے والے غریبوں کی حالت نہیں بدل سکتے،عبدالرشید قریشی
الیکشن میں اربوں لگانے والے غریبوں کی حالت نہیں بدل سکتے،عبدالرشید قریشی

  


لاہور(پ ر) چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی عبدالرشید قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ سسٹم میں کوئی غریب، مزدور، کاشتکار، سفید پوش اور عام آدمی انتخابات میں حصہ ہی نہیں لے سکتا۔سرکاری طور پر پندرہ لاکھ تک کے اخراجات کی اجازت ہے لیکن امیدوار کروڑوں اور اربوں خرچ کر دیتے ہیں موجودہ ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھاکہ امیدواروں نے کھانے کے لنگر کھولے ہوئے تھے ووٹروں میں نقد رقم تقسیم کی جا رہی تھی ایک جلسے پر چار پانچ کروڑ روپے سے کم خرچ نہیں ہوااربوں روپے خرچ کر کے اسمبلیوں میں پہنچنے والے افراد غریبوں کی حالت نہیں بدل سکتے۔ایک بھی غریب شخص پاکستان کی کسی اسمبلی میں موجود نہیں ہے اگر غریب کی کایا پلٹنی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے ہیں تو موجودہ نظام انتخابات کو ختم کیا جائے۔

بیرون ملک بھیجا ہوا سرمایہ واپس لایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...