نواب ٹاؤن ، نوجوان نے فائرنگ کر کے سول انجینئر کو قتل کر دیا ، دوست شدید زخمی

نواب ٹاؤن ، نوجوان نے فائرنگ کر کے سول انجینئر کو قتل کر دیا ، دوست شدید زخمی

 لا ہور (کرا ئم سیل )نو اب ٹاؤن میں معمو لی تلخ کلامی پر نوجوان نے سول انجیئر کو فا ئر نگ کر کے قتل جبکہ اسکے دوست کو زخمی کردیا ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ جبکہ زخمی کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق خیبر پختو نخواں کا ر ہا ئشی 24سا لہ عز یز خا ن جوتعلیم حا صل کر نے کے لئے لا ہور آ یا اور نو اب ٹاؤن میں نجی ہا سٹل میں عار ضی طو ر پر رہائش پذیر تھا ۔ پو لیس کے مطا بق عز یز اپنے دوست عمرا ن کے سا تھ گزشتہ را ت کھا نا کھا کرواپس جا ر ہا تھا کہ مخالف سمت سے آ نے والے نو جوان امجد سے معلولی با ت پر تلخ کلا می ہو گئی جس پر امجد نے عز یز اوراسکے دوست عمرا ن کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا۔ اید ھی ایمبولنس نے زخمیو ں کوطبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں عز یز زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی با زی ہو ر گیا جبکہ عمرا ن کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ پو لیس نے عز یز کی نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ پو لیس نے ملزم امجد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ عز یز کے ور ثا ء کا کہنا ہے کے ایس ایچ او نو اب ٹاؤن ملزم کو تھا نے میں پرو ٹوکو ل دے ر ہا ہے اسے را ت کو حوالا ت کے بجا ئے اپنے کمر ے میں بٹھا ئے ر کھا ۔ورثاء نے اعلیٰ حکا م سے اپیل کی ہے کہ انصا ف د لوا یا جا ئے ۔

مزید : علاقائی


loading...