صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔رائع کے مطابق شمالی چھاؤنی عبدالرزاق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوڈاکو گھر سے دولاکھ 25ہزار ،شیرا کوٹ میں جعفر کے اہل خانہ کو باندھ کر ایک لاکھ 6ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے۔ فیکٹری ایریا میں عبدالرشید اور اسکی فیملی سے پانچ لاکھ،مغل پو رہ میں عثمان اور اسکی فیملی سے 3لاکھ،اسلام پو رہ میں شکیل اور اسکی فیملی سے دولاکھ،گلشن اقبال میں پرویز اور فیملی سے دولاکھ،قلعہ گجر سنگھ میں ناصر سے 3لاکھ 83 ہزار، گوالمنڈی میں غنی سے ایک لاکھ،کاہنہ میں شفاقت اور فیملی سے 80ہزار،گلشن راوی میں اسلم اور فیملی سے 60 ہزار، گارڈن ٹاؤن میں حسین سے 22ہزاراور نشتر کالونی میں سلطان سے 13ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں جبکہ اقبال ٹاؤن سے شاہ نواز،سمن آبادسے مبشر،جوہرٹاؤن میں ذوالفقار اور خدا بخش،ہربنس پو رہ میں عمران ارشد،جنوبی چھاؤنی میں جمشید اور گارڈن ٹاؤن میں صفدر کی گاڑیاں اور نشتر کالونی میں اعظم ،فیکٹری ایریا میں اسلم،شمالی چھاؤنی میں قیصر،ملت پارک میں اقبال،لٹن روڈ میں مراد،گجر پو رہ میں عاصم شاہدرہ میں اختر کی مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -