پولیس قاتلوں کے ساتھ مل گئی،لواحقین کو بھی قتل کی دھمکیاں

پولیس قاتلوں کے ساتھ مل گئی،لواحقین کو بھی قتل کی دھمکیاں

لاہور(کرائم سیل)منڈی بہاؤالدین کی پولیس قتل کے ملزمان سے مل گئی ۔انصاف کی بجائے مدعی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ متاثرہ شخض انصاف کے حصول کے لیے آئی جی آفس پہنچ گیا۔تفصیلا ت کے مطابق منڈی بہاؤین کے علاقہ چھموں کے رہائشی عابد نے آئی جی کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بھائی ارشد کو بلال مصلی ،عدنان اور احمد خاں وغیرہ نے میرے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔ملزم سیاسی اثرو رسوخ والے ہیں جس کی وجہ سے پولیس نے ایک ملزم کو بے گناہ کردیا ،دوسرا ملک سے فرار ہو گیاجبکہ ایک ملزم سر عام گلیوں میں گھوم رہا ہے اور مجھ قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی


loading...