مغوی خاتون بازیاب نہ ہونے پرماں کارروئی کیلئے آئی جی آفس پہنچ گئی

مغوی خاتون بازیاب نہ ہونے پرماں کارروئی کیلئے آئی جی آفس پہنچ گئی

لاہور(کر ائم سیل)شاہکوٹ میں 7ملزمان نے حاملہ خاتون کو اغواء کر لیا ۔ماں انصاف کے حصول کے لیے پولیس افسران کے دفاتر کے دھکے کھاتی رہی ۔مقامی پولیس سے انصاف نہ ملنے پر امید کی آخری کرن لیے آئی جی آفس پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق شاہ کو ٹ کے علاقہ اسلام نگر کی رہائشی حاجرہ بی بی نے آئی جی آفس دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان ساجد،ظفر اقبال اور ریاض وغیرہ میری شادی شدہ اور حاملہ بیٹی ثمرین کو 1ماہ قبل اغواء کر کے لے گئے تھے۔جس کی ایف آئی آر تو پولیس نے درج کر لی لیکن اب تک میری بیٹی کو باز یاب نہیں کیا گیا۔ مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ میری بیٹی زندہ ہے یا مر گئی ۔تفتیش افسر ریاض نے ملزمان سے سازباز کر رکھی ہے۔ ان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے جبکہ ملزمان کی طرف سے مجھے کار روائی کر وانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی


loading...