رشتہ کے تنازع پرملزمان کی گھر گھس کر لوٹ مار، مویشی ،نقدی وزیورات لے اڑے

رشتہ کے تنازع پرملزمان کی گھر گھس کر لوٹ مار، مویشی ،نقدی وزیورات لے اڑے
 رشتہ کے تنازع پرملزمان کی گھر گھس کر لوٹ مار، مویشی ،نقدی وزیورات لے اڑے

  


لاہور(کر ائم سیل)رشتہ کے تنازعہ پرملزمان کی محنت کش کے گھر میں گھس کر لوٹ مار۔ لاکھوں کی نقدی زیورات اور مویشی لے کر فرار گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج تو درج کر لیا لیکن متاثرہ افراد کو انصاف نہ مل سکا ۔متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کے لیے آئی جی آفس پہنچ گیا۔تفصیلا ت کے مطابق خوشاب کی رہائشی مریم نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری شادی خاندان سے باہر کی ہے جس کا میرے چچااسماعیل اور اس کے بیٹوں اضرار اور مہتاب کو دکھ تھا۔ اس رنجش کی بنا پر وہ دیگر ملزمان کے ہمراہ ہمارے گھر گھس آئے اور کہا کہ ہم تم کو برادری سے باہر شادی کرنے کی سزادیں گے ۔جس پروہ ہمارے گھر سے لاکھوں روپے نقدی زیورات اور مویشی لوٹ کر لے گئے ۔میں نے موقع پر پولیس کو بھی کال کی لیکن پو لیس نے موقع پر پہنچنے کے باوجود ملزمان کو آسانی سے فرار ہو نے کا موقع فراہم کیا ۔جس کے بعد نور پور کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزمان نے ساز باز کر کے کے تفتیش اپنے من پسند پولیس آفسر کے پاس تبدیل کر وا کر مقدمات کی اہم دفعات حذف کر والیں ہیں۔جبکہ پولیس ہماری درخواست پر تفتیش تبدیلی نہیں کر رہی ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی


loading...