اچھرہ،تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان جاں بحق

اچھرہ،تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان جاں بحق

لاہور(کر ائم سیل)اچھرہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 30سالہ نا معلو م نوجوان ہلاک ہو گیا۔ پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر نعش کو مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے متو فی کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کے اچھرہ میٹرو بس پل کے قریب30سالہ نو جوان سڑک عبور کر رہا تھا کے دو سری جا نب سے آ نے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غاز کر دیا ۔

مزید : علاقائی


loading...