سبز ہ زار، ملزمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازم کو گھر سے اغوا کرکے تشددکا نشانہ بناڈالا

سبز ہ زار، ملزمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازم کو گھر سے اغوا کرکے تشددکا نشانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)سبز ہ زار میں گھر کے سامنے ریت اتارنے سے منع کر نے پر ملزمان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازم کو گھر سے اغوا کر کے تشدد۔سرعام گلیوں میں گھسیٹتے رہے ،ہو ائی فائرنگ کر کے دکانیں بھی بند کر وادیں ،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،شہریوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔گولیوں کے خول اکٹھے کر نے کے باجودمتاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس کا مقدمہ درج کر نے سے انکار۔ شہری انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھو کریں کھانے لگا ۔اعلیٰ افسران انصاف دلا ئیں متاثرہ شخص کی اپیل۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ ندیم ٹاؤن کے رہائشی میاں صغیر احمد نے تھانے میں دی جا نے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مو رخہ 11اکتوبر 2015کو شام 6بجے کے قریب ملزم مولوی ہارون ،نو ید جٹ،ملک مٹھو،اور دیگر 20نامعلوم مسلح افراد ہمارے گھر کے قریب واقع چوک میں کھڑے میرے بیٹے شاہ رخ اور محلہ دارشرافت علی کوآکر تشدد کانشانہ بناتے ہو ئے ہمارے گھر میں گھس گئے اور مجھے اغواء کر کے تشدد کر تے ہو ئے چوک میں لے گئے ملزمان نے ہو ائی فائرنگ کر تے ہو ئے محلہ کی دکانیں بند کر وادیں جس سے علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا۔ شہریوں نے مداخلت کر کے بمشکل میری جان بچائی ۔میاں صغیر احمد نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ 3دن گزرنے کے باجود پولیس میرا مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے ملزمان سے مجھے جان کا خطر ہ ہے میر ے بچے ڈرتے ہوئے سکول بھی نہیں جا رہے ہیں ۔میں نے صرف ملزمان کو گھر کے سامنے ریت کی ٹرالی اتارنے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے مجھے گھر سے اغواکر کے تشدد کا نشانہ بنا کر سخت زیادتی کی ہے لیکن پو لیس میری درخواست پر مقدمہ درج کر نے کی بجائے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرا مقدمہ درج کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔ اگر مجھے یا میرے بچوں کو ملزمان کی طرف سے کو ئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار سبزہ زار پو لیس ہو گی۔

مزید :

علاقائی -