غازی آباد ،طالب علم اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،حالت خطرے سے باہر

غازی آباد ،طالب علم اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،حالت خطرے سے باہر

لاہور(کرائم سیل) غازی آباد میں 18سالہ نوجوان اندھی گولی کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گیا ۔ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی ہونے والے بی اے کے طالب علم محمد ریاض کے بھائی قمر اور اکمل نے بتایا کہ وہ غازی آباد بازار کے رہائشی ہیں ۔ رات گئے مکان کی چھت پر فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اس کی ٹانگ پر اچانک گولی لگ گئی جس کے باعث ریاض شدید زخمی ہو گیا ۔اہل خانہ نے زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...