وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول عام کو چ میں سفر،اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال کادورہ

وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول عام کو چ میں سفر،اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال کادورہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بغیر کسی پیشگی اطلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹو کول کے عام کوچ میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے اورہسپتال کے مختلف وارڈ ز ،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے۔وزیراعلیٰ نے وارڈز سے ملحقہ ٹوائلٹس کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی حالت زار اور پانی و لائٹس کی عدم دستیابی پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں اور کہا کہ آپ کی آمدپر ڈاکٹر اور دیگر عملہ متحر ک ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر خرچ کررہی ہے اگر ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی تو یقیناًیہ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام اورانتظامی افسران کی نااہلی ہے جو میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گااورمیں آئندہ بھی اسی طرح کے اچانک دورے جاری رکھوں گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...