سرکاری اور پرائیویٹ ادارے معلومات دینے سے کتراتے ہیں،احمد بلال محبوب

سرکاری اور پرائیویٹ ادارے معلومات دینے سے کتراتے ہیں،احمد بلال محبوب

لاہور(خبر نگار خصوصی) پلڈاٹ کے صدر احمد بلا ل محبوب نے کہا ہے کہ بعض اوقات پلڈاٹ کو بھی انفارمیشن اکٹھی کرنے میں بہت ساری مشکلات پیش آتی ہیں اور نہ صرف سرکاری ادارے بلکہ پرائیویٹ ادارے بھی معلومات دینے سے کتراتے ہیں مگرالمیہ یہ بھی ہے کہ بعض اداروں کے سربراہ یا متعلقہ افسرکو یہ تک معلوم نہیں ہے کہ کون سی معلومات زیادہ خفیہ رکھی جانے والی ہیں اور کون سی نہیں۔پلڈاٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں میڈیابریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پلڈاٹ کے صدر احمد بلا ل محبوب، انفارمیشن کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن مختار احمد علی، انفارمیشن کمشنر خیبر پختونخواہ عبدالمتین خان ،روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی، عطاء الرحمٰن، رانا عظیم اور دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پلڈاٹ کے چئیرمین احمد بلا ل محبوب نے ’’رائٹ ٹو انفارمیشن ‘‘پر روشنی ڈالی پرروشنی ڈالی اور صحافیوں اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ احمد بلا ل محبوب نے مزید کہا کہ پلڈاٹ کے ساتھ سب سے کم تعاون پولیس کرتی ہے اور ہمیشہ معلومات کو چھپاتی ہے۔انفارمیشن کمشنر پنجاب مختار احمد علی نے پنجاب میں انفارمیشن کے حصول کے حوالے سے مشکلات اور صوبائی حکومت کے تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخواہ عبدالمتین خان نے خیبر پختوانخواہ میں پلڈاٹ کی سرگرمیاں ،انفارمیشن کا حصول اور دیگر اہم پہلوؤں کے حوالے سے میڈیاکو بریف کیا۔تقریب کے آخر میں احمد بلا ل محبوب نے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی ،سینئر صحافی عطاالرحمٰن، پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم اور دیگر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔

احمد بلال محبوب

مزید : صفحہ آخر


loading...