15نومبر کے بعد عمرہ سیزن شروع ہونے کا امکان

15نومبر کے بعد عمرہ سیزن شروع ہونے کا امکان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان سے 15نومبر کے بعد عمرہ سیزن 2016ء شروع ہونے کا امکان، سعودی وزارت الحج نے یکم نومبر تک عمرہ پالیسی فائنل کرنے کا ٹاسک دے دیا ،سعودی عمرہ کمپنیوں کو یکم نومبر تک کاغذات مکمل کرنے کہ ہدایت کر دی گئی پاکستان سے ایاٹا ایجنسیوں کی سیکورٹی ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ ریال کرنے کا فیصلہ،عمرہ کوٹہ بھی 2015ء سے دوگنا کیے جانے کا امکان ،نئے عمرہ سیزن میں رہائش کے بغیر عمرہ اپروول جاری نہ کرنے کا فیصلہ بر قرار رہے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...