شہباز شریف کا کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
اظہار افسوس