ایوان عدل کے باہرٹریفک مسائل،سی ٹی اوکی طلب کرنے پر بریفنگ

ایوان عدل کے باہرٹریفک مسائل،سی ٹی اوکی طلب کرنے پر بریفنگ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ایوان عدل کے باہرٹریفک کے مسائل پرجسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ کوطلب کرلیا جس کے بعد سی ٹی اونے چیف جسٹس منظوراحمدملک اورجسٹس سیدمنصورعلی شاہ کوٹریفک کی بہتری کے لئے اقدامات پربریفنگ دی۔جسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے ایوان عدل کے باہرٹریفک کے مسائل کاجائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا جس کے بعدانہوں نے سی ٹی اوکوہائیکورٹ طلب کرلیا۔عدالت کے طلب کرنے پرسی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ فوری طورپرعدالت پہنچ گئے، ایس پی سٹی ہارون جوئیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی ٹی اونے پہلے چیف جسٹس منظوراحمدملک اوربعدازاں جسٹس سید منصورعلی شاہ سے ان کے چیمبرز میں ملاقاتیں کیں۔ سی ٹی او نے ایوان عدل کے باہرٹریفک کا بہاؤ رواں رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔سی ٹی او نے بتایا کہ گاڑیاں جوڈیشل کمپلیکس IIمیں پارک کرنے کے حوالے سے وکلاء میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایوان عدل کے باہر 4 ڈی ایس پیز،6 انسپکٹرزاور30 وارڈنز کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔ایوان عدل کے باہرٹریفک کانظام پہلے کی نسبت 90فیصد بہتر طریقے سے چل رہاہے جبکہ 10فیصد گاڑیوں کامعاملہ شام تک حل کرلیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ کو فنکشنل کرنے کے لئے بھی کمشنرلاہور اور چیف ٹریفک آفیسر کو موقع پر ہدایات جاری کیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...