سردارایازصادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے تک روکنے کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست

سردارایازصادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے تک روکنے کے لئے الیکشن ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )این اے 122کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار سردار ایازصادق کو نااہل قراردینے اور کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے تک روکنے کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دے دی گئی۔ یہ انتخابی عذر داری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنے امیدوارسردار ایاز صادق کو جتوانے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...