چیئرمین کے امیدوار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او اور ایف آئی اے کا سینئر افسر طلب

چیئرمین کے امیدوار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او اور ایف آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت لاہورکی تحریک انصاف کے یونین کونسل نمبر226سے چیئرمین کے امیدوار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او لیاقت آباد اور ایف آئی اے کے سینئر افسر کوآج14اکتوبر کو طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے یو سی 226سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے امیدوار انجم یعقوب مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بنچ کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن)اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مخالفین اسے نیب ، ایف آئی اے اور پولیس کے ذریعے دھمکیاں دلوا رہے ہیں۔، نیب کے وکیل نے بنچ کو آ گاہ کیا کہ قومی احتساب بیورو میں درخواست گزار کے خلاف کوئی انکوائری یا ریفرنس زیر التواء نہیں ، عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او لیاقت آباد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی طرف سے بھی کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پرعدالت نے سماعت آج 14اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او لیاقت آباد اور ایف آئی اے کے سینئر افسر کوطلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -