اردوزبان کے نفاذ کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس

اردوزبان کے نفاذ کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں اردوزبان کے نفاذ کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ جواب طلبی ڈاکٹرمحمد شریف کی طرف سے دائردرخواست پر کی ہے۔ درخواست گزارکے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیارکیا کہ سپریم کورٹ نے تمام سرکاری ادا روں میں اردوزبان کے نفاذ کا فیصلہ دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک تمام سرکاری اداروں میں انگریزی زبان میں خط وکتابت کی جارہی ہے۔عدالت نے اس درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...