نیب کو پنجاب بینک سکینڈل کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم

نیب کو پنجاب بینک سکینڈل کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو اربوں روپے کے پنجاب بینک سکینڈل کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فراڈ کی رقم کا تعین کرنے کی درخواست پر حتمی بحث کے لئے وکلاء کو 22اکتوبر کے لئے طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پنجاب بینک سکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ افضل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے پنجاب بینک سکینڈل میں کافی رقم کی ریکوری کر لی ہے مگر اس کے باوجود مزید ریکوری کا تقاضا کیا جا رہا ہے ۔ کسی بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم سے ان کے ذمہ واجب الادا رقم اور مجموعی رقم کا تعین کروا لیا جائے۔نیب کی طرف سے بنچ کو بتایا گیا کہ احتساب عدالت میں گواہوں کی عدم پیشی کی وجہ سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، جو گواہ پیش نہیں ہوئے ان پر عدالت نے جرح کا حق ختم کر دیا ہے، فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کو اربوں روپے کے پنجاب بینک سکینڈل کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فراڈ کی رقم کا تعین کرنے کی درخواست پر حتمی بحث کے لئے وکلاء کو 22اکتوبر کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...