عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزموں کی اپیل منظور ،بری کرنے کا حکم

عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزموں کی اپیل منظور ،بری کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزموں کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا ۔مسٹرجسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے مجرم لعل خان اور نصیب خان کی اپیلوں پر سماعت کی،مجرموں کے وکیل علی ضیاء باجوہ نے بنچ کو بتایا کہ تھانہ صدر شیخوپورہ نے 2008ء میں دونوں کے خلاف ارشد، یوسف اور حسن شاہ کو تاوان کے لئے اغواء کرنے کا مقدمہ درج کیا جس میں ٹرائل کورٹ نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی، انہوں نے بنچ کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں مقدمہ جھوٹا ہونے کے ثبوت بھی پیش کئے گئے، ایف آئی آر کے مطابق مغویوں کو اغواء کر کے 25 لاکھ روپے تاوان لیا گیا مگر ان کے قبضے سے چند ہزار روپے سے زیادہ کی رقم برآمد نہیں ہوسکی تھی۔فاضل بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر لعل خان اور نصیب خان کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کاحکم دے دیا۔

بری حکم

مزید : صفحہ آخر


loading...