جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد سپرد خاک،رسم قل آج ادا کی جائے گی

جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد سپرد خاک،رسم قل آج ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد مرحوم کو گزشتہ روز ڈی ایچ اے میں ان کی رہائش گاہ کے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن و قل خوانی آج 14اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ 394 ۔ایس ،کے قریب اللہُ اکبر مسجدواقع مسجدچوک ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمدملک، مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن اور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ ،سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد اکرم شیخ ،ایس ایم ظفر ، جسٹس (ر) احسان الحق چودھری ،سابق جج سید زاہد حسین ، جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان ، سابق جج حافظ طارق نسیم ، جسٹس (ر) میاں محبوب ، جسٹس (ر) کرامت نذیر بھنڈاری سمیت حاضر و ریٹائرڈ جج صاحبان ،وکلاء ،سیاستدانوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -