پاکستان ایکسپریس کے روٹ میں آپریشنل وجوہات پرعارضی تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان ایکسپریس کے روٹ میں آپریشنل وجوہات پرعارضی تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے راولپنڈی ۔ کراچی۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کے روٹ میں آپریشنل وجوہات کی بنا پرعارضی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔نئے روٹ کے مطابق یہ ٹرین فیصل آباد راولپنڈی سے لالہ موسیٰ ۔ وزیرآباد کی بجائے براستہ لالہ موسیٰ ۔ سرگودھاجایا کرے گی ۔ 15اکتوبر سے نافذ العمل ہونے والے موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل میں پاکستان ایکسپریس اسی روٹ سے فیصل آباد پہنچا کرے گی۔راولپنڈی سے کراچی کیلئے پاکستان ایکسپریس دِن11:15بجے سرگودھا پہنچ کر 11:20بجے فیصل آباد کیلئے روانہ ہوگی، کراچی سے راولپنڈی کیلئے پاکستان ایکسپریس 09:55بجے دِن سرگودھا پہنچ کر 10:00بجے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...