پنجاب اسمبلی ،دودھ کی بڑھتی قیمتوں اورجعلی ادویات کیخلاف قرار دادجمع

پنجاب اسمبلی ،دودھ کی بڑھتی قیمتوں اورجعلی ادویات کیخلاف قرار دادجمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شیدنے صوبہ بھر میں دودھ اور دہی کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں کی فی الفور واپسی اور موجو دہ قیمتوں کو برقرار رکھنے جبکہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی سبطین خان نے صوبہ بھر میں جعلی ادوویا ت کے کاروبار ے کے خاتمے کیلئے پنجا ب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔ منگل کے روز پنجا ب اسمبلی میں جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجا ب دودھ اور دہی کی موجود ہ قیمتو ں کو برقرار رکھے اور ناقص اور کیمیکل والے دودھ کو فروخت کرنے والو ں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ دوسری طرف جعلی ادویات کے کاروبار کے خاتمے کیلئے قانو ن سخت کیا جائے بے شمار جعلی ادویہ سے ہلا ک ہوئے ڈرگ اینٹی فورس کی کارگردگی کہیں نظر نہیں آتی ۔

مزید :

صفحہ آخر -