بلدیا تی انتخابات میں کا میاب ہوکر ن لیگ کو شکست دیں گے،اعجاز چودھری

بلدیا تی انتخابات میں کا میاب ہوکر ن لیگ کو شکست دیں گے،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں بھر پور کا میابی حا صل کرے گی اور (ن) لیگ کو عبر ناک شکست ہو گی ، لاہور اور پنجا ب کی عوام نے حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتما د اور (ن) کے خلاف نفر ت کا اظہا رکیا ہے ۔ منگل کے روز حلقہ این اے 127کی یونین کونسل227 میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنی پوری حکومتی مشینری کااستعما ل ،پری پو ل ریگنگ ، ترقیا تی کامو ں ، وزراء ، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سمیت پورا زور لگا کر ضمنی انتخابات میں تین سیٹو ں میں سے ایک پر چند سو ووٹو ں سے برتری حا صل کی اور حکومتی جماعت کو دو سیٹو ں پر عبرت ناک شکست ہوئی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ (ن) لیگ عوام میں اپنی مقبو لیت کھو رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...