لیسکو کے گریڈ 18اور19 کے 10 افسرتبدیل

لیسکو کے گریڈ 18اور19 کے 10 افسرتبدیل

لاہور (کامرس رپورٹر)لیسکو انتظامیہ نے ایس ڈی او ز کے بعد اعلی افسران کے بھی بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے ۔ گزشتہ روز گریڈ اٹھارہ اور انیس کے دس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔ پیر کو لیسکو انتظامیہ نے چالیس سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کے تقرر و تبادلے کئے تھے ۔ گزشتہ روز جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں ایس ای ساوتھ سرکلر میاں علیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ زاہد سلیم کو ایس ای ساوتھ سرکلر تعینات کیا گیا ہے ۔ انور وٹو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل نارتھ سرکلر ، راؤ کامران کو ڈپٹی منیجر کنسٹریکشن نارتھ اور میاں امین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل قصور تعینات کیا گیا ہے ۔ سرور مغل کو ایکسئین راوی روڈ ڈویژن ، طارق صدیقی کو ایکسئین کینٹ ڈویژن ،قربان علی کو ایکسئین کنسٹریکشن قصور ، الطاف قادر کو ایکسئین شالا مار ڈویژن اور طاہر میو کو ایکسئین گرڈ سسٹم کنسٹریکشن تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...