قصور ویڈیو سکینڈل،جے آئی ٹی نے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا

قصور ویڈیو سکینڈل،جے آئی ٹی نے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا

قصور(بیورورپورٹ)قصور کے نواحی گاؤں حسین خانوالہ میں سینکڑوں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کمیٹی نے 15ملزمان کو گناہگار قرار دیدیا۔واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرین کے پولیس پر عدم اعتماد کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔جو ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش کی سرکردگی میں مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران نے بلا تعطل درج کیے گئے تمام مقدمات کی تفتیش کی اور 400سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دیکر چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...