خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے پنجاب بھر میں ویمن مراکز قائم ہوں گے

خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے پنجاب بھر میں ویمن مراکز قائم ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر پنجاب کے 36اضلاع میں خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے ویمن سینٹرز قائم کر رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے میں خواتین پر تشدد کے زیادہ واقعات کی وجہ سے پہلا وی اے ڈبلیو سی ملتان میں قائم کیا جا رہا ہے۔ سینئرممبر لااینڈ آرڈر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اس پراجیکٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ملتان میں پہلے ویمن مرکز کی تعمیر اگلے سال سے 8ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔ وی اے ڈبلیو سی تشدد کی شکار خواتین کے لئے پہلی ڈیفنس لائن ثابت ہو گا جہاں متاثرہ خاتون کو فوری ریلیف اور بیرونی مداخلت سے بالاتر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو ایک ہی چھت تلے فرسٹ ایڈ‘ پولیس رپورٹنگ‘ ایف آئی آر کا اندراج‘ پراسیکیوشن‘ طبی معائنہ‘ فرانزک اور پوسٹ ٹراما بحالی کی سہولیات میسر ہوں گی اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس میں کیس پر جلد ازجلد کارروائی ہو گی اور پراسیکیوشن کو مضبوط کرنے کے لئے 24گھنٹے کے اندر شہادت حاصل کی جائے گی ۔ تربیت یافتہ سائیکالوجسٹ وومن سنٹر میں پوسٹ ٹراما بحالی اور معاشرے میں باعزت واپسی کے لئے متاثرہ خاتون کی معاونت کرے گی اور متاثرہ خاتون کو شیلٹر ہوم میں رکھا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو ہیلپ لائن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -