بجلی کی پیداور میں کمی سے شارٹ فال بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

بجلی کی پیداور میں کمی سے شارٹ فال بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)بجلی کی پیداوار میں مزید کمی کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ ہاہئیڈل کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے ۔ ارسا نے ڈیموں سے پانی کی اخراج میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے باعث پیداوار میں کمی ہوئی دوسری جانب حکومت کی جانب تھرمل اور ائی پی پیز کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ روزپیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چار ہزار میگا وا ٹ تک پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17360 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13010 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4350 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -