سابق وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں کے قاتل کا ڈیتھ وارنٹ جاری آج آخری ملاقات کرائی جائیگی
میاں چنوں(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے قاتل کا ڈیتھ وارنٹ جاری ۔ورثا سے آج آخری ملاقات کرائی جائے گی۔تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری غلام حیدر وائیں کے قاتل زمان ولد سلطان ملوکا کی رحم کی اپیل صدر پاکستان نے نامنطور کردی ہے ۔لہذا ڈسٹرکٹ شیشن جج خانیوال عبدالرشید عابد نے زمان ملوکا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں ۔ مجرم کو سزا پر عملدرامد کے سنٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آج ورثا زمان ملوکا سے آخری ملاقات کریں گے۔اور 15اکتوبر کو اسے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔زمان ملوکا نے اپنے ساتھیوں سے ملکر 27ستمبر1993کو الیکشن مہم کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کو میاں چنوں کے نواحی علاقہ نصرت پور میں گولی مار کر قتل کیا تھا ۔جس کا مقدمہ تھا نہ تلمبہ میں درج تھا۔زمان ملوکا کے ورثا مختلف باآثر لوگوں کے ذریعے بیگم مجیدہ وائیں سے صلح کے لئے کو شاں ہیں