وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ قصور کی جھلکیاں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ قصور کی جھلکیاں

قصور(شیخ محمد حسین سے)ٌ* وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اچانک قصور کا دورہ کیا دورے کو انتہائی خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔*وزیر اعلیٰ ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر04:05منٹ پر پہنچے ،ممبران اسمبلی ملک رشیدا حمد خاں ایڈووکیٹ، میاں وسیم اختر شیخ، حاجی محمد نعیم صفدر انصاری،محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔

* وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ پبلک سکول سے فلائنگ کوچ پر بیٹھ کر بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچے۔ *وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں کو دیکھ کر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ دورے کی اطلاع ان لوگوں تک کیسے پہنچی�ئ*وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود صحافیوں کو اندر آنے سے روک دیا۔

*ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی اور پولیس افسران کے علاوہ سفید کپڑوں میں ملبوس جوانوں کو بھی مامور کیے رکھا۔

* ہسپتال کے اندر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔سکیورٹی اہلکار وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرد جمع رہے۔

*حاجی محمد نعیم صفدر انصاری وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ رہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...