وزات خارجہ نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

وزات خارجہ نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

 اسلام آباد (آئی این پی)وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی و تبادلوں کا اعلان کردیا ،وزیراعظم نے نئے تعینات ہونے والے سفیروں کو ہدایت کی کہ متعلقہ ممالک میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی و تبادلوں کا اعلان کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کوروس میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا جبکہ مظہر جاوید کونیپال، افراسیاب کونیوزی لینڈ،جوہر سلیم کوجرمنی،معین الحق کوفرانس ،بابر ہاشمی کوبلغاریہ،زاہد علی کوسوڈان اور نادر جاویدکومراکش میں پاکستانی سفیر تعینات کیاگیا ہے۔جن میں سے جبار میمن کوقونصل جنرل امریکہ اور احمد نسیم ورائچ کوقونصل جنرل جرمنی تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سفیر جلد اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...