سندھ میں عبداللہ یوسف کی سربراہی میں داعش کا 53 رکنی نیٹ ورک سرگرم
کراچی(خصوصی رپورٹ) سندھ میں سرگرم داعش کے نیٹ ورک کی فہرست حاصل کر لی۔53 رکنی نیٹ ورک کی سربراہی عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز کر رہا ہے۔ بیرون ممالک سے فنڈنگ بھی ہوتی ہے۔عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب کی سربراہی میں سندھ میں سرگرم داعش کے گروپ میں 53دہشت گرد شامل ہیں۔ طیب اور علی رحمان انجینئر کراچی کے رہنے والے ہیں۔ محمد عدنان اور اصغر کا تعلق حیدر آباد اور کوٹری سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ملنے والی فہرست کے مطابق پٹھان ون نامی دہشت گرد بلوچستان سے شامل ہوا۔ عمر عرف جلال کو القاعدہ عرب سے فنڈنگ ملتی ہے۔ سعودی عرب، کویت اور بحرین سے آنے والی رقم کو یوروز کی شکل میں افغانستان بھجوایا جاتا ہے۔