ضمنی انتخابات الیکشن کمشنز کا آرمی چیف کو خط ، فوج کی خدمات پر اظہار تشکر

ضمنی انتخابات الیکشن کمشنز کا آرمی چیف کو خط ، فوج کی خدمات پر اظہار تشکر

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوخط لکھتے ہوئے ضمنی انتخابات میں آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے فوج کی خدمات پر شکریہ اداکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کی اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پروفیشنلزم اور کام سے لگن پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی جی ایم اوز اور متعلقہ فارمیشنز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...