بکری کے ووٹ بھی شیر کھا گیا، آزادامیدوار کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

بکری کے ووٹ بھی شیر کھا گیا، آزادامیدوار کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

لاہور(خبر نگار خصوصی)بکری کے ووٹ بھی شیر کھا گیا، آزادامیدوار خرم قریشی نے دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔خرم قریشی نے درخواست میں مؤقف اپنا ہے کہ اس کا انتخابی نشان بکری ہے جبکہ پریزائیڈنگ آفیسر کو شیر اور بکری میں فرق کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا رہا اور انہوں نے بکری کے ووٹ بھی شیر کے حصے میں ڈال دیئے ہیں جس سے ان کا مینڈ یٹ چوری ہو ا ہے۔انہوں اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...