جنرل راحیل شریف کی ترک صدر و وزیر اعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آ ف دی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک وزیر اعظم احمد داود تو اوغلو سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران ملاقات رہنماوٓں نے پاک ترک تعلقات پر بات چیت کی اور باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ترک قیادت کی جانب سے علاقائی مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی طرف سے کردار ادا کئے جانے پر آرمی چیف کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔ترک قیادت نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے پر بھی جنرل راحیل شریف کی تعریف کی۔ آرمی چیف کی طرف سے ترک قیادت کو یقین دلایا گیا کہ پاک فوج ترکی کو ہر قسم کا دفاعی تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں