لاہور میں مقابلہ حکومت کی شفاف سیاست اور عمران خان کے الزامات کا تھا ، پرویز رشید

لاہور میں مقابلہ حکومت کی شفاف سیاست اور عمران خان کے الزامات کا تھا ، پرویز ...

 اسلام آباد ( اے این این ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے عمران کا کردار’’ مولا جٹ‘‘ اور شکست کھا کر رونا ’’یملا جٹ‘‘ کی طرح ہوتا ہے،پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،لاہور کے عوام نے پی ٹی آئی سربراہ کو الزام خان ثابت کر دیا،بھارت میں خورشید قصوری کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا حکومت نے نوٹس لیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے الزامات اور حکومت کی سیاست میں شفافیت کا مقابلہ ہوا ، ہمیں ہمارے سارے ووٹ مل گئے ۔ عمران دعوے کرتے تھے کہ پچاس ہزار ووٹ جعلی تھے پارلیمنٹ کو جعلی کہتے تھے ، ایاز صادق کو جعلی سپیکر اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے تھے ،اگر پچاس ہزار ووٹ جعلی تھے تو ہمیں بیس یا پچیس ہزار ووٹ ملنے چاہئیں تھے ، این اے 122میں کوئی جعلی ووٹ نہیں نکلا ، عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ اور انتخابات کے بعد ان کا رونا یملا جٹ کا رونا ہے این اے 122کے انتخابات میں عمران خان جھوٹے اور الزام خان ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید قصوری پاکستان کے سابق وزیر خارجہ ہیں انہوں نے کتاب تحریر کی جنہیں کتاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا،خورشید قصوری بھارت کے مہمان تھے اپنے مہمان کے ساتھ ہندوستان کے تنگ نظر گرو ہ شیوسینا کا رویہ قابل مذمت ہے ،جس سے دنیا میں انسانیت کو دکھ پہنچا،پاکستان نے نوٹس لیا ہے ۔ ہندوستان کے پاکستان میں فنکار ، کھلاڑی آتے ہیں انہیں ویلکم کیا جاتا ہے پاکستان کا رویہ ظاہر کرتا ہے پاکستان کے لوگ پرامن اور فراخ دل ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...