بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جار ی ہوں گی

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جار ی ہوں ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بارہ اضلاع میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعدحتمی فہرستیں آج بدھ کو جار ی کی جائیں گی۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ پنجاب کے جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں خانیوال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، اٹک اور جہلم شامل ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...