ملک میں طبقانی نظام نے مدامنی اور ناانصافی کو جنم دیا ، سراج الحق

ملک میں طبقانی نظام نے مدامنی اور ناانصافی کو جنم دیا ، سراج الحق

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، غازی بیگ کے مقام پر جماعت اسلامی کا عظیم الشان جلسہ۔ ملک عظیم خان کے حجرے میں سینکڑوں عمائدین کا شمولیتی جرگہ۔ پولیٹیکل ایجنٹ کی طرف سے ظہرانہ۔ قبائل کی دوبارہ آبادکاری کیلئے 18 ارب کے بجائے 100 ارب روپے مختص کی جائے۔ ملک میں طبقاتی نظام نے بد امنی و بے انصافی کو جنم دیا۔ گزشتہ 68 سال سے قبائل کی خرید و فروخت جاری ہے۔ جماعت کی منشور کے ساتھ دیکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، فاٹا کے امیر ہارون الرشید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منصف خان، راجہ افضل خان، امیر جماعت اسلامی مہمند ایجنسی محمد سعید خان نے غازی بیک کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا نظام غریب عوام کا خون چوس رہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ ، رشوت، فحاشی و غریانی عروج پر پہنچ چکا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں نے گزشتہ 68 سال سے غریب قبائل کے سروں پر اربوں ڈالر لیکر اسلام آباد آباد کر رہا ہے۔ وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر بنتا جا رہا ہے۔ قبائلی علاقوں کو ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ قبائلی عوام نے ہمیشہ سرحدات کی حفاظت کی ہے۔ قبائل کی دوبارہ آبادکاری کیلئے مرکزی حکومت سے 18 ارب روپے سالانہ بجٹ دیکر نا انصافی کی ہے حالانکہ یہ بجٹ 100 ارب روپے ہونا چاہئے ۔ مقررین نے سکولوں ، ہسپتالوں، سڑکوں کے ناگفتہ بہہ حالت پر آفسوس کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پرانے کھنڈرات کا شکل اختیار کیا ہے۔ گرد و غبار سے قریبی آبادی اور مسافروں کو انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف قوانین نافذ ہے ۔ تحصیل صافی میں ملک عظیم خان کے حجرے میں رحمان گل ، گل رحمن، جان محمد، ملک محمد امیر، زلیدار، ملک میر حسن و دیگر سینکڑوں عمائدین و عوام نے جماعت اسلامی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک فیاض خویزئی ، ملک عظیم خان نے جماعت اسلامی کے ساتھ ہر قسم کے تعاؤن کا یقین دلایا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے شمولیتی جرگے سے خطاب کے دوران کہا کہ اب قبائل بیدار ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے متحد ہو گئے ہیں۔ اور انشاء اللہ جلد تمام قبائل میں جماعت اسلامی کے عہدیدار کامیاب ہوگا۔ بعد میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند وقار علی خان کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا جس میں ملک نادر منان، ملک اسرائیل، ملک نثار احمد حلیمزئی، سابقہ ایم این مولانا غلام محمد صادق نے امیر جے یو آئی سراج الحق کو قلعی لنگی پہنایا اور اپنے مسائل سے اُن کو آگاہ کیا ۔ سراج الحق نے اس موقع پر کہا کہ تمام قبائل کا ایک گرینڈ جرگہ جلد اسلام آباد میں منعقد کرینگے۔ اور آئندہ کیلئے بہتر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...