،یونس خان نے میانداد کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

،یونس خان نے میانداد کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ابوظہبی(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے ساتویں کھلاڑی ہونے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے 8833 رنزبناکر جاوید میانداد کا8832 رنز کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔اپنے کیریئرکے 102 ویں ٹیسٹ میں انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے گزشتہ روز کھیلے گئے پاک انگلینڈ میچ سے قبل یونس خان کو یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے 19 رنز درکا رتھے جو انہوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں میچ کے62 ویں اوور میں چھکالگاکرمکمل کرلیے ہیں۔یونس خان نے102 ٹیسٹ میچوں میں 54:07کی اوسط سے8832 رنز کا سنگ میل عبور کیا جن میں 30 سنچریاں اور29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔یہ 30 سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کا اختتام 124 ٹیسٹ میچوں میں 57 52 کی اوسط سے 8832 رنز پر کیا تھا جن میں 23سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ اسوقت یونس خان ہی ایک ایسے بیٹسمین رہ گئے تھے جن کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ وہ جاوید میانداد سے آگے نکل سکتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھارت کے سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے 15921 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں کے 13378 رنز، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کے 13289 رنز، تیسرے نمبر پر سری لنکا کے کمارا سنگاکارا 12400 رنز، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 11953رنز ، انگلینڈ کے الیسٹر کک 9330رنز ،جبکہ ساتویں نمبر پر پاکستان کے جاوید میانداد تھے جنہوں نے 8832رنز بنائے جس کا ریکارڈ یونس خان نے بریک کیا ہے نیوزی لینڈ کے اسٹیون فلیمنگ نے 71712، زمبابوے کے اینڈ فلاور4794 جبکہ تمیم اقبال بنگلہ دیش کے 3118رنز بنا کر نمایاں ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -