انتخابات میں دولت کے استعمال نے نظریات کو شکست دیدی،پیر اعجاز ہاشمی

انتخابات میں دولت کے استعمال نے نظریات کو شکست دیدی،پیر اعجاز ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیسے کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دولت کے استعمال نے نظریاتی سیاست کو شکست دی ہے جو کہ جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہوگی اورسیاست عوامی نمائندگی کے تصور سے دور ہوتی چلی جائے گی۔جے یو پی کے کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں غیر جماعتی انتخابات نے برادری ازم اور فرقہ واریت جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے نام منتخب اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز کی فراہمی نے انہیں طاقت کا مرکز ثابت کیا ۔ اب جو بھی علاقے میں چودھری بننا چاہتا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے لئے اربوں روپے خرچ کردیتا ہے اور پھر اس سے دوگنے کماتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے دولت کے بے دریغ استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلافورزیوں پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کررکھی ہیں یا پھر یہ آئینی ادارہ بے اختیارہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور اوکاڑہ کے انتخابات سے واضح ہوگیا کہ جو بھی انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہے اسے مالدار ہونا چاہیے یہ عوامی نمائندگی نہیں ، ووٹوں کی خریدو فروخت ہے ۔