یونین کونسل58میں بطور ناظم ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،حافظ نسیم چشتی

یونین کونسل58میں بطور ناظم ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،حافظ نسیم چشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی) یونین کونسل 58 سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین حافظ نسیم چشتی ، وائس چیئرمین چوہدری فرحان شوکت ہنجرا اور جنرل کونسلر کے امیدوار رےئس احمد،نثار احمد،حافظ غفران ،نعیم شاہ نے اپنی انتخابی مہم میں لیاقت آباد،مسافرگلیاں،ڈی اے وی ہوسٹل،عمر روڈ میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں معززین علاقہ سے ملاقات کی ۔ حافظ نسیم احمد چشتی نے کہاکہ ماضی میں عوام نے اسی حلقہ سے دو مرتبہ مجھے ناظم منتخب کیا اور ہم نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امانت و دیانت اور شرافت کی سیاست ہمارا شیوہ ہے ۔ انشاء اللہ عوام کی آئندہ بھی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ چوہدری فرحان شوکت ہنجرا نے کہاکہ خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے ہمارا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے ۔