سندھ حکومت نے تین ماہ کے دوران 15ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا

سندھ حکومت نے تین ماہ کے دوران 15ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں سندھ حکومت نے 15 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیاہے ۔ سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین تاشفین نیاز کا کہنا ہے صوبائی محصولات کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے 50 فیصد زائد رہا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین تاشفین نیاز نے کہا کہ رواں مالی سال صوبائی ٹیکس آمدن کا ہدف 61 ارب روپے رکھا گیا ہے جسے ادارہ با آسانی حاصل کر لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اگر مصنوعات پر جی ایس ٹی وصول کرنے کی ذمہ داری بھی صوبوں کو سونپ دے تو سندھ حکومت مرکز کے مقابلے سالانہ 100 ارب روپے اضافی پورے صوبے سے جمع کر سکتی ہے ۔تاشفین نیاز نے سندھ حکومت کو بھی تجویز دی ہے کہ صوبائی سطح پر تمام ٹیکسز جمع کرنے کی ذمہ داری اگر ایک ہی ادارے کو دے دی جائے تو کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...